بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان ’زیرو‘ کے ہیرو، ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان’زیرو‘ کے ہیرو بن گئے، اُن کی نئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں شاہ رخ خان ایسے نوجوان کا کردار ادا کررہے ہیں جسے جسمانی معذوری ہوتی ہے اور اس وجہ سے قد چھوٹا رہ جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان اب تک کے فلمی کیریئر میں مختلف روپ میں نظر آئے، انہوں نے اب تک تمام ہی کردار بخوبی نبھائے جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ہی صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں شامل رہے۔

ویسے تو کنگ خان کی گزشتہ چار برسوں میں آنے والی کوئی بھی فلم باکس آفس پر خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی تاہم وہ اس صورتحال کے باوجود بھی پرامید ہیں کہ آئندہ آنے والی فلم کامیاب ضرور ہوگی۔

فلم ڈائریکٹر آنند ایل رائے نے کنگ خان کے مداحوں کو ایک سرپرائز دیا، انہوں نے فلم ’زیرو‘ کا پوسٹر جاری کیا جس میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

آنند رائے ایل نے فلم کا جو پوسٹر شیئر کیا اُس میں شاہ رخ خان کی چھوٹے قد والی تصاویر آویزاں ہے اور  درج ہے کہ ’21 دسمبر سے آپ کے پیچھے‘۔ فلم ڈائریکٹر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’زیرو کا پہلا پوسٹر سامنے آگیا جس میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما بھی کام کررہی ہیں‘۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ’مجھے اچھے اداکار کی ضرورت تھی اور انڈسٹری میں شاہ رخ خان سے زیادہ ذہین کوئی اداکار نہیں، انہوں نے یہ کردار بخوشی قبول کیا‘۔

فلم میں شاہ رخ خان کو جسمانی معذوری ہے مگر وہ پرلطف زندگی گزار رہے ہیں، گوری خان کی پروڈکشن میں بنائے جانے والی فلم میں کترینہ کیف، انوشکا شرما اور شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے اور یہ فلم 21 دسمبر 2018 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ اس سے قبل 1989 میں فلم ’اپو راجا‘ ریلیز ہوئی تھی، جس میں ممتاز اداکار کمل ہاسن نے تین مختلف کردار نبھائے تھے، جن میں مرکزی کردار سرکس میں کام کرنے والے بونے کا تھا۔

تجزیہ کاروں کا  کہنا ہے کہ ایسے میں جب شاہ رخ بھی بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں، ان کی فلم کا کمل ہاسن کی ماسٹر پیس فلم سے موازنہ کیا جانا متوقع ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں