ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں کامیاب سفر کا سہرا اداکارہ مادھوری ڈکشت، کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ کو دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے کنگ خان جنہیں انڈسٹری میں رومانوی اداکاری کا بادشاہ کہا جاتا ہے انہوں نے عرصہ دراز تک بالی ووڈ انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ایک وقت ایسا بھی تھا کہ کنگ خان کی کوئی فلم ناکام نہیں ہوتی تھی تاہم اب گزشتہ کئی سالوں سے اُن کی فلمیں باکس آفس پر ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
شاہ رخ فلموں کی ناکامی سے پریشان بھی ہیں اور انہوں نے رواں برس جولائی میں اعلان بھی کیا تھا کہ ’اداکاری صرف مداحوں کے لیے کرتا ہوں فلم کی کامیابی یا ناکامی اور بڑھتی عمر کی وجہ سے انڈسٹری نہیں چھوڑوں گا‘۔
مزید پڑھیں: فلموں میں ناکامی: شاہ رخ کا فلم انڈسٹری نہ چھوڑنے کا اعلان
حال ہی میں کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی کامیابی کا سہرا اُن بالی ووڈ اداکارؤں کو دیا جنہوں نے اُن کے ساتھ فلموں میں کام کیا۔
شاہ رخ خان نے مادھوری ڈکشت، کرینہ کپور اورعالیہ بھٹ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ خوبصورت خواتین ہیں جنہوں نے مجھے اچھا آدمی بنانے میں بہت مدد کی‘۔
Beautiful women…cos each one has helped me be a better man. Thank u girls & be as strong & as gentle as u are. pic.twitter.com/UtdrGORceV
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 17, 2017
کنگ خان نے تینوں اداکارؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اپنے مزاج کی طرح ہمیشہ مضوط رہو‘۔
یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اداکارائیں جنہوں نے تینوں خانز کے ساتھ کام کیا