پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

فلسطینیوں پربہیمانہ ظلم، واکاواکا گرل کا اسرائیل میں پر فارم کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبیا : واکا واکا گرل شکیرا نے احتجاجا اسرائیل میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا، شکیرا کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں پر بہیمانہ ظلم پر کولمبیا کی واکاواکا گرل شکیرا نے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا۔

شکیرا کا کہنا ہےکہ وہ اسرائیل میں پرفارم نہیں کریں گی تا کہ ان کا نام غزہ کی پٹی میں ہونے والے مظالم سے منسوب نہ ہوجائے۔

خیال رہے کہ شکیرا دوہزار تین سے اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہیں۔

فلسطین کے حقوق کے لیے سرگرم ایک ادارے ‘فلسطینیئن کیمپین فار اکیڈمک اینڈ کلچرل بائیکاٹ آف اسرائیل’ نے شکیرا کے تل ابیب میں پرفارم نہ کرنے کی رپورٹس کو خوش آئند کہتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ اپریل میں بھی عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ نے اسرائیل میں منعقد ہونے والی جینیس پرائز ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تقریب میں شامل ہونا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حمایت کرنا ہے، اس لیے میں اس تقریب کا بائیکاٹ کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں عروج پر ہیں، گزشتہ روز غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقوں میں اندازاً 70 راکٹس اور مارٹر گولے فائر کیے گئے جو 2014 کی جنگ کے بعد سے ایک بڑا حملہ ہے۔

اس سے قبل اسرائیلی سرحد پر احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں کو اسرائیلی اسنائپرز نے بے دردی سے نشانہ بناتے ہوئے 100 سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جس پر عالمی برادری نے بھی اسرائیل کی مذمت کی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں