تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی، شان مسعود کے لئے بڑا انعام

لندن: کاؤنٹی چیمپئن شپ اپنی دھاک بٹھانے والے پاکستان کے ٹیسٹ بیٹر شان مسعود نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شان مسعود ان دنوں انگلش کاؤنٹی میں اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، وہ ڈربی شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، اب انہیں انگلش سیزن میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر نے دوسری بار پروفیشنل کرکٹر ایسوسی ایشن کا ایوارڈ اپنے نام کیا، اس سے قبل وہ اپریل میں بھی اسی ایوارڈ کو حاصل کرچکے ہیں جیوری کے فیصلے کے مطابق شان مسعود جون کے بہترین کھلاڑی قرار دئیے گئے۔

شان مسعود نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82.74 کی اوسط سے 1,074 رنز بنائے ، جس میں تین سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں، بہترین کارکردگی کے باعث وہ دونوں ڈویژنوں میں سرفہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود نے تاریخ رقم کر دی

ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کھیل کی سب سے اہم ضرورت مستقل مزاجی ہے کیونکہ کرکٹ اب تیز رفتار کھیل میں شامل ہوچکا جہاں مقابلہ بہت سخت ہوچکا۔

قومی کھلاڑی نے کہا کہ اب سونے کا وقت نہیں، جب لوگ آپ کی مخالفت کریں تو آپ کھیل سے جواب دیں اور ترقی کریں، تین ماہ کے دوران دو بار ایوارڈ ملنا میری مستقل مزاجی کو ظاہر کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -