ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

وسیم اکرم کی اہلیہ فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ انگریزی میں دیکھنے کی خواہش مند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی اہلیہ شرینا اکرم نے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کو انگریزی زبان میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا، شرینا کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کو انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شرینا اکرم نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں تو پنجاب ہوکر آگئی‘۔

اے آر وائی کے بینر تلے بننے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی کے مرکزی کردار ہمایوں سعید نے وسیم اکرم کو اہلیہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں آپ کو فلم پنجاب نہیں جاؤں گی جلد انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ دکھاؤں گا‘۔

ہمایوں سعید کے ٹویٹ پر وسیم اکرم نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں بھی دیکھنے کا خواہش مند ہوں لہذا مجھے بھی دعوت دی جائے۔

شرینا اکرم نے ہمایوں سعید کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ’پاکستان میں تیار ہونے والی اردو فلموں کو انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ نشر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اردو نہ سمجھنے والے افراد بھی پاکستانی سینیما سے محضوض ہوسکیں‘۔

یاد رہے کہ رواں سال عید قرباں پر اے آر وائی کے مشترکہ  تعاون سے بننے والی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی ریلیز کی گئی جس نے باکس آفس پر نہ صرف راج کیا بلکہ یہ فلم پاکستانی انڈسٹری کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم ثابت ہوئی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں