جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شردھا کپور فلم ’ساہو‘ میں مرکزی کردار کے لیے منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ فلم عاشقی 2 سے شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والی شردھا کپور باہو بلی کے ہدایت کار سوجیت کی نئی فلم ’ساہو‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق باہو بلی سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ہدایت کار سوجیت کی نئی سائنس فکشن فلم ’’ساہو‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جبکہ باہو بلی میں کام کرنے والے اداکار پربھاس بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بالی ووڈ ہدایت کار کی نئی فلم میں کترینہ، دپیکا، پرنیتی سمیت مختلف ادکاراؤں کو فلم میں کاسٹ کرنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم ساہو میں مرکزی کردار ادا کرنے کا قرعہ شردھا کپور کے نام نکلا۔

- Advertisement -

پڑھیں: شردھا کپورکا’عاشقی تھری’ میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے پر خوشی کا اظہار

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے فلم پرڈیوسر نے کہا کہ فلم ’ساہو‘ ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی جس میں شردھا اچھے طریقے سے کام کرسکیں گی جبکہ پربھاس بھی ہیرو کا کردار اچھا ادا کریں گے۔

فلم کا ٹریلر دیکھیں

ساہو کی شوٹنگ حیدرآباد دکھن سمیت مختلف شہروں میں جاری ہے جس میں فلم کے ہیرو پربھاس نے متعدد مناظر عکس بند کروالیے ہیں جبکہ شردھا جلد ہی شوٹنگ کا حصہ بن کر اپنے مناظر عکس بند کروائیں گی۔

مزید پڑھیں: شردھا کپور نے باسکٹ بال سیکھنا شروع کردی

فلم پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد آئندہ برس اسے تامل اور تلیگو میں ریلیز کردی جائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں