20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کراچی میں الیکٹرک بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے عوام کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے الیکٹرانک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جارہا ہے، جس کا اعلان صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ نے بتایا کہ کراچی میں مزید ای وی بسیں پہنچ چکی ہیں، 30اپریل کو ملیر میں ای وی بس کی نئی سروس شروع کررہے ہیں، الآصف مارکیٹ سے ٹینک چوک تک ای وی بس کا نیا روٹ شروع کیا جارہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن سے ٹینک چوک اور وہاں سے نمائش تک نیا روٹ شروع کیا جارہا ہے، ڈیزل مہنگا ہونے سے کابینہ میں ٹرانسپورٹ کرائے میں اضافے کی تجویز آئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کرائے میں اضافے کی تجویزکو مسترد کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بس آپریٹر کا بوجھ سندھ حکومت برداشت کرے گی۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر نے کہا کہ مہنگائی کے طوفان میں عوام کو ریلیف فراہم کررہےہیں، سندھ حکومت آٹے کی خریداری کی مد میں عوام کو سبسڈی دے رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک 29 لاکھ سے زائد لوگ پیسے نکال چکے ہیں، 29لاکھ 36ہزار سے زائد لوگوں کو پیسے فراہم کیے گئے، آٹے کی خریداری کی مد میں فی کس 2ہزار روپے فراہم کیے جارہے ہیں،اب تک 5ارب 87کروڑ سے زائد کی رقم فراہم کرچکےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 50ہزارسے کم آمدنی والے افراد کو آٹے پر سبسڈی فراہم کررہے ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعےلوگوں کو سبسڈی دی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں