بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شرمین عبید کی فلم ایک اور ایوارڈ کے لیے نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی واحد آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی جانے والی دستاویزی فلم ’اے گرل ان دی ریور‘ کوا مریکی پیباڈی ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا۔

اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر شرمین عبید چنائے نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے اسے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔

شرمین کی دستاویزی فلم آ گرل ان دی ریور ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جسے غیرت کے نام پر قتل کردیا جاتا ہے تاہم وہ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہتی ہے۔

یہ شرمین کی وہی دستاویزی فلم ہے جو 2016 میں آسکر ایوارڈ بھی حاصل کرچکی ہے۔ بعد ازاں اس فلم نے الفریڈ آئی ڈو پونٹ کولمبیا یونیورسٹی ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

فلم کو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بے حد سراہا گیا۔

اس سے قبل سنہ 2012 میں ’سیونگ فیس‘ شرمین عبید چنائے کی وہ پہلی دستاویزی فلم تھی جس نے آسکر ایوارڈ حاصل کرکے انہیں پاکستان کی پہلی آسکر ایوارڈ یافتہ شخصیت بنا دیا۔

مزید پڑھیں: شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم کے لیے ایک اور ایوارڈ

سیونگ فیس تیزاب سے جلائی جانے والی خواتین کی کہانی پر مبنی فلم تھی۔

پیباڈی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا جبکہ ایوارڈز کی تقریب رواں برس 20 مئی کو نیویارک میں منعقد کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں