تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پیر 25 مئی کو ہوگی

نئی دہلی: بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو منائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش میں شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، کل بروز اتوار 30 رمضان المبارک ہوگا اور 25 مئی بروز پیر کو عید ہوگی۔

امام جامع مسجد دہلی احمد شاہ بخاری کا کہنا تھا کہ عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوگی، عید کے روز لوگ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور گلے ملنے ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش میں شوال کا چاندد نظر نہیں آیا ، عید الفطر بروز پیر 25 مئی کو ہوگی، بنگلہ دیشی حکومت نے عوام سے عید گاہ جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات اور لندن میں عید کب ہوگی؟ اعلان ہوگیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ عر ب امارات اور برطانیہ میں ماہ شوّال کا چاند نظر نہیں آیا تھا وہاں عید الفطر اتوار کو منائی جائے گی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں‌ سرکاری سطح پر اعلان کیا گیا ہے تھا کہ آج تیسواں روزہ رکھا جائے گا اور پرسوں یعنی اتوار کے روز عیدالفطر منائی جائے گی۔

متحدہ عرب امارات کے آفیشل فتویٰ سینٹر کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عید کی نماز گھر پر ہی ادا کریں۔

دوسری جانب سینٹرل لندن مسجد نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ میں عید اتوارکے روز ہوگی۔

Comments

- Advertisement -