15.1 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

شازیل شوکت نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا شیئر کی ہیں، جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مختلف پوز دیتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

شازیل شوکت نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میری اپنی لائن ہے، ہم ساتھ نہیں ہوسکتے‘

اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر کے کیپشن کو لے کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل بھی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی تھی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ شازیل شوکت کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں انہیں سیلفی لیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

شازیل شوکت نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ تو مزہ آیا۔‘

شازیل شوکت سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

شازیل شوکت کا نیا ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ہمراہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی ودیگر شامل ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’من آنگن۔‘ ’سمجھوتہ۔‘ ’تیری راہ میں۔‘ اور ’بے نام۔‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں