جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو احکامات جاری کردئیے۔

تفصیلات کے سودی کاروبار کی روک تھام سےمتعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے سود کے کاروبار سےمنسلک افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ نےآئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کواحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی ایس ایس پیز کو سود پر کاروبار کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کےاحکامات دیں اور سودی کاروبارکرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرکے26ستمبرتک رپورٹ جمع کرائیں۔

- Advertisement -

عدالت نے ہدایت کی محکمہ داخلہ تمام ڈپٹی کمشنرزکوسودی کاروبارکرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت دیں۔

عدالت نے 2 ماہ میں دی سندھ پروہیبشں آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ کے رولز بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری قانون 2ماہ میں سود کےکاروبار کی روک تھام سےمتعلق بنائے ایکٹ کے رولز بناکر رپورٹ دیں، اگر 2 ماہ رولزنہیں بنائےگئے تو سیکرٹری داخلہ عدالت میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

سیکرٹری قانون نے عمل درآمد رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی ، جس میں بتایا کہ صوبے میں دی سندھ پروہیبشں آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ 2023بنادیا گیا ، ایکٹ کا با قاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ، سودی کاروبار سےمنسلک افراد کیخلاف قانون نافذ العمل ہوچکاکارروائیاں جاری ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہ نے کہا کہ ایسے لوگوں کیخلاف کارروائی کی جائےجو مجبور لوگوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں