تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

نوازشریف سے شہبازشریف اورمریم نوازکی ملاقات

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور مریم نواز نے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطانق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی عیادت کے لیے ان کی بیٹی مریم نواز اور بھائی شہبازشریف جناح اسپتال پہنچے، کارکنان بڑی تعداد میں اسپتال کے باہر موجود تھے۔

شہبازشریف اور مریم نواز کی اسپتال آمد پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ نوازشریف سے ملاقات کے لیے آنے والے دیگر افراد کا اسپتال میں داخلہ بند کردیا گیا۔

میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج ہونا چاہیے۔

دوسری جانب مریم نواز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی سفارشات تھیں نوازشریف کوکارڈیک اسپتال لے جایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سفارشات کے باوجود جس طرح اسپتال لایا گیا اس پرتشویش ہے، میڈیکل بورڈ کی سفارشات کے برعکس جناح اسپتال لے جایا گیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا نوازشریف کو پی آئی سی لے جانا چاہیے تھا جس پرمریم نواز نے کہا کہ جی نوازشریف کو جناح اسپتال کے بجائے پی آئی سی لے جانا چاہیے تھا۔

دوسری جانب جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرعاصم حمید کے مطابق آج نوازشریف کی ایکو کی جائے گی۔ میڈیکل بورڈ آج نوازشریف کا معائنہ کرکے مزید علاج کی حکمت عملی طےکرے گا ۔

نوازشریف کوٹ لکھپت جیل سے جناح اسپتال منتقل

یاد رہے گذشتہ ہفتے نوازشریف کو طبیعت ناسازی کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، جہاں 6 روز بعد نواز شریف نے پی آئی سی اسپتال جانے سے انکار کرتے ہوئے جیل جانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا تھا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں جیل منتقل کیا گیا، جس میں واضح لکھا گیا کہ نوازشریف کو مزید اسپتال میں نہ رکھا جائے۔

میاں نواز شریف کا معائنہ کرنے والے خصوصی میڈیکل بورڈ نے دل کے اسپتال منتقل کرنے کی سفارش بھی کی تھی۔

واضح رہے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سات سال قید اور ساڑھے تین ارب روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی، جس کے بعد ان کی درخواست پر اڈیالہ کے بجائے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں