تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

شہزاد اکبر کا استعفیٰ منظور، نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے شہزاد اکبر کا بطور مشیر استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق شہزاد اکبر کا بطور مشیر داخلہ واحتساب 24 جنوری سے استعفیٰ قبول کیا گیا ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے دور روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے اپنے استعفیٰ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بطور مشیراحتساب وزیراعظم کو استعفیٰ جمع کروادیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ رہیں گے اور بطور قانون دان بھی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔

کیا وزیر اعظم مشیر احتساب سے ناراض تھے؟ شہزاد اکبر سے استعفیٰ مانگا گیا؟ ذرائع کا انکشاف

وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی تھی۔

ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے کی وجہ وزیر اعظم کی ناراضگی تھی، کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے شہزاد اکبر سے عدالتوں میں مقدمات کی تفصیلات مانگی تھی، شہزاد اکبر نے جو تفصیلات وزیر اعظم کو دی وہ نا مکمل تھیں، وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ اور دستاویزات میں واضح فرق پایا گیا تھا۔

ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیر اعظم کو بتائی گئی مقدمات کی ٹائم لائنز میں بھی فرق تھا، مقدمات کی موجودہ صورت حال اور وزیر اعظم کو دی گئی بریفنگ میں بھی تضاد موجود تھا، جس کے بعد وزیر اعظم ان سے ناراض ہو گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -