اشتہار

’عمران خان کی جتنی بھی آڈیوز لے آؤ، اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کی جتنی بھی آڈیوز لے آؤ، اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مسلم لیگ عوامی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جتنی بھی آڈیوز لے آؤ، اسے کوئی فرق نہیں پڑے گا، عوام اب بس یہی چاہتے ہیں الیکشن کااعلان کرو ورنہ لوگ بغاوت پر آمادہ ہیں، جھرلو پھرے گا تو پھر سب پر پھرے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عدم استحکام ہو چکا ہے، اس وقت گوٹی ’’عام انتخابات‘‘پر پھنسی ہوئی ہے،ہم جیلیں بھرنے کیلئے بھی تیار ہیں، اب نہیں تو کبھی نہیں، عوام عمران خان کی کال کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے، خان صاحب کو کہا ہے یہ پھر ہم سے ہاتھ کر رہے ہیں، تیسری ملاقات چھوڑو،عمران خان عوام کو کال دیں، وہ جتنی تاخیر کریں گے اپنا نقصان کریں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ کل سے کام شروع ہو جانا ہے، 15 نومبر تک اہم ہے، ہمیں آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئےعوام کو ان کا حق دلانا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو نکال کر انہوں نے اس کی مدد کی ہے، لوگ دوسرےچینل پر اس لئے نہیں جاتے کیوں کہ وہ سچ نہیں بولتے، اسحاق ڈار ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرتا ہے، مجھے نہیں لگتا نواز شریف پاکستان میں آئیں گے۔

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 13 جماعتوں کی کوشش ہے انتخابات نہ ہوں، مال خود کھا رہے ہیں اور نیب میں ہمیں بلا رہے ہیں، ان کی خواہش ہے یہ نظام ہی لپیٹ دیا جائے، ڈر ہے کہیں سب سیاست دانوں کو ٹیکا ہی نہ لگ جائے، سب کان کھول کرسن لیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، اپنی قوم پر کوئی ڈرون حملے کی کوشش نہ کرے، اگر کسی نے یہ کوشش کی تو عوام گھروں سے نکل کر تمہیں مارے گی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ضمیروں کی منڈی لگی تھی تو 5 ہزار کے نوٹ کم پڑ گئے تھے جس کے بعد یہ نوٹ پشاور اور کراچی سے منگوائے گئے تھے، فیصل آباد والوں نے تو ڈالرز میں پیمنٹس کا مطالبہ کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں