تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شیخ رشید کی پیشی، عدالت میں موجود پولیس افسر نے باہر خود کو صحافی ظاہر کر دیا

اسلام آباد: شیخ رشید کی عدالت میں‌ پیشی کے وقت کمرہ عدالت میں موجود ایک پولیس افسر نے عدالت سے باہر نکلنے کے بعد خود کو صحافی ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی عدالت میں شیخ رشید کی پیشی کے موقع پر ایک دل چسپ صورت حال پیش آئی، شیخ رشید کے ریمانڈ کی استدعا کے لیے کراچی سے جانے والے پولیس افسر نے عدالت سے باہر خود کو صحافی ظاہر کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔

ایک صحافی نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ آپ توعدالت میں شیخ رشید کا ریمانڈ مانگ رہے تھے، صحافی کے سوال پر انھوں نے جواب دیا کہ میں آپ کو پولیس اہل کار لگتا ہوں۔

جب صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کراچی سے شیخ صاحب کو لینے آئے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں صحافی ہوں۔

دراصل ریمانڈ کی استدعا کرنے والے پولیس افسر ایس ایچ او موچکو چوہدری شاہد ہیں، جب وہ ایس ایچ او کلفٹن تھے تو انھیں دو گولیاں بھی لگی تھیں، اور وہ کراچی کے مختلف تھانوں میں تعینات رہ چکے ہیں۔

شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے شیخ رشید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شیخ رشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پراسیکیوٹر نے شیخ رشید کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

کیس کی سماعت پر تھانہ موچکو کراچی میں درج مقدمہ کے تفتیشی افسر اور انسپکٹر عدالت میں پیش ہوئے، یہ مقدمہ شیخ رشید کی پولی کلینک والی گفتگو پر درج کیا گیا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ شیخ رشید کو کراچی منتقل کرنا ہے، راہداری ریمانڈ کی استدعا کر رہے ہیں۔

شیخ رشید کے وکلا نے راہداری ریمانڈ کی مخالفت کی، عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد راہداری ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -