منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

شیخ رشید کی نواز شریف کو وطن واپسی کیلئے بڑی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے نواز شریف کو پیشکش کی ہے کہ  اگر  نوازشریف صبح آنے کا اعلان کریں میں یہاں سے چارٹر طیارہ بھیجنے کیلئے تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل شام 7بجےلال حویلی سےپی ٹی آئی کی جیت کااعلان کروں گا، پی ٹی آئی ایک ہی نشست سے اپنی حکومت بنائےگی۔

شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ان لوگوں نے پہلےہی ہارکوتسلیم نہ کرنےکی قسم کھائی ہوئی ہے، میں کسی خاتون کےخلاف نازیبازبان استعمال نہیں کروں گا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اب کیوں واویلاکررہےہیں، نوازشریف صبح آنے کااعلان کریں میں یہاں سے جہاز بھیجوں گا، شریف خاندان بوٹ چاٹ کر یہاں تک پہنچا،نوازشریف اور مریم نواز کی زبان ان کی سیاست تباہ کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 3سال ہوگئےہیں اب تو ان لوگوں کوالیکشن کی تیاری کرنی چاہیے، جہاں لاکھوں ووٹ ہوں وہاں الیکشن تیاری کےلیےسال چاہیے، 4 سے 6 مہینے اہم ہیں،بھارت اوراسرائیل نے ہائبرڈوار شروع کررکھی ہے۔

افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغان سفیرکی بیٹی اغوانہیں ہوئی ،گمشدگی تھی، بتاسکتاہوں گمشدگی کہاں اورلاپتہ کہاں تھی، بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سیاست اب صرف میڈیاتک محدودہوگئی ہے، اگرمیڈیاریٹنگ سےلیڈربنناہےتومیں سب سےبڑالیڈرہوں، وزیراعظم پاکستان کی معیشت کو مزید6 ماہ میں اورٹھیک کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں نےفیصلہ کرنا ہےکہ انہوں نےکیاکرناہے، ہم نےاقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کرنی ہے۔

بلاول کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا میرادل کا جانی بلاول بھی کہتا ہے میں آرہا ہوں، بلاول کہےکشمیرآرہاہوں تواس کاراستہ کون روک سکتا ہے ، بلاول اورمریم کہہ سکتےہیں کہ حکومت بنانےجارہےہیں تومیں بھی کہہ سکتاہوں کہ کل پی ٹی آئی کی جیت کااعلان کروں گا۔

شہباز شری سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف تولاپتہ ہی ہے،وہ بھائی سےڈراہواہے،مریم سیاست کررہی ہے، نوازشریف کی پارٹی کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں دیکھ رہا،ان کاسیاسی مستقبل نہ ہونےکی وجہ ان کی زبان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں