اشتہار

’اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان مسلم لیگ عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے جلد الیکشن استحکام لا سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سینیئر سیاستدان شیخ رشید احمد جو ان دنوں نجی دورے پر لندن میں موجود ہیں، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان تیکنیکی طور پر ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان کرنا باقی ہے۔ اللہ کے بعد سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے جلد الیکشن استحکام لا سکتے ہیں۔

- Advertisement -

سینیئر سیاستدان نے کہا کہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ آج ایل سیز نہیں کھلی رہیں، مہنگائی عروج پر ہے۔ آئی ایم ایف سے قسط مل رہی ہے اور نہ ہی باہر سے امداد مل رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانی اس بات کے منتظر ہیں کہ کب انہیں ووٹ کا حق ملے گا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حالات اتنے سنگین ہیں کہ غریب پیسے دے کر آٹے کی لائن میں مر رہا ہے جب کہ حکمران صرف کابینہ میں معاون خصوصی بڑھائے جا رہے ہیں۔ لندن میں تو نواز شریف کے گھر کے باہر لوگ روز احتجاج کر رہے ہیں۔ عنقریب حکومت کے خلاف ملک میں ایسا احتجاج ہوگا کہ سناٹا پڑ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں