اشتہار

شیخ رشید نے گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام سامنے آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے جیل جانے کا حکم ہوا ہے، جیل جارہا ہوں، انصاف ملنے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو قلم دوات کی جیت ہوگی، اللہ کو گواہ بنا کر کہتا ہوں حمزہ کیمپ میں موجود نہیں تھا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے کہا کہ میں کسی بھی جگہ موجود نہیں تھا، اللہ کی راہ میں جان جاتی ہے تو جائے، پاکستان زندہ باد۔

 واضح رہے کہ شیخ رشید کو 9 مئی واقعے پر درج مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کے خلاف 9 مئی واقعے پر تھانہ نیو ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ اور حساس عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے، جس میں ضمانت خارج ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

اس سے قبل راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 13 میں سے 9 مقدمات میں شیخ رشید سمیت شریک ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کی تھیں اور سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کو 25 جنوری تک ملتوی کر دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں