اشتہار

شرجیل میمن کوریڑھ کی ہڈی کےآپریشن کامشورہ، جگرکے انفیکشن کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن ریڑھ کی ہڈی اور جگر کے انفیکشن میں مبتلا پائے گئے ہیں جس پر معالج نے آپریشن کا مشورہ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما کمر درد کے باعث جناح اسپتال میں داخل ہیں جہاں ماہر معالجین کی زیرِ نگرانی اُن کا علاج جاری ہے اور بیماری کی جانچ پڑتال کے لیے چند اہم ٹیسٹ بھی لیے گئے ہیں۔

شرجیل میمن کے ڈاکٹرز کے مطابق اُن کے ایم آرآئی، ای سی جی اور ای ای جی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے ہیں جب کہ ایم آر آئی میں ریڑھ کی ہڈی میں پیچیدگی کی تشخیص ہوئی جس کے مطابق ریڑھ کی ہڈی کی ڈسک سی ون فائیو اور سی فائیوسکس کے جوڑوں میں زخم اور سوزش ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ادویات اور مسلسل فزیوتھراپی کے باوجود شرجیل میمن کو آرام نہ آنے پر ڈاکٹرز کی جانب سے آپریشن کا مشورہ دیا گیا ہے اور آپریشن نہ ہونے تک انہیں کالر اور کمر کی بیلٹ کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


 کرپشن کیس، ضمانت کی درخواست مسترد، شرجیل میمن11 ساتھیوں سمیت گرفتار


علاوہ ازیں شرجیل میمن کے جگر کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں انفیکشن کی نشاندہی ہوئی ہے جس کے لیے ڈاکٹرز نے ادویات تجویز کردی ہیں تاہم ریڑھ کی ہڈی کی تکلیف کے لیے آپریشن تجویز کیا ہے۔

خیال رہے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر کرپشن کے الزامات ہیں اور وہ کافی عرصے ملک سے باہر بھی رہے تاہم وطن واپسی پر پہلے انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا بعد ازاں رہائی کے بعد وہ نیب عدالت کراچی میں مقدمات کا سامنا کررہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں