12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

کوئی کتنا بڑا ہو اُسے مثال بنادیں گے، شہریار آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ درس گاہوں پر قبضے کیے جارہے ہیں، قائد اعظم یونیورسٹی کی 200 ایکٹر اراضی پر قبضہ کیا گیا جسے واگزار کروایا، کوئی کتنابھی بڑا ہو اُسے مثال بنادیں گے۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر 1986میں قبضہ کیا گیا جسے کسی نے واگزار نہیں کروایا، ریاست  اپنی ایک انچ زمین کسی کونہیں دےگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ درس گاہوں پرقبضےکئے جارہے ہیں، قائداعظم یونیورسٹی کی200ایکڑاراضی پر قبضہ کیاگیا جسے گزشتہ روز واگزار کرایا گیا، جس نے قبضہ مافیا کا ساتھ دیا اس کا بھی احتساب ہوگا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی: تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری، سرکاری اراضی پر قائم چبوترے، جھو نپڑیاں اور ہوٹل مسمار

وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ ’ہماری کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں اور نہ ہی حکومت انتقامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ریاستی قانون پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے گا اور سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے گا‘۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ’ہمیں 1709 ایکڑ زمین واگزار کرانے کا ٹاسک دیا گیا، اگر کسی کو کوئی خدشہ ہے تو عدالت سے رجوع کرے کیونکہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، اب قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، دس ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر نیئر بخاری کے گھر پر آپریشن کر کے اراضی کو واگزار کرایا گیا تھا جسے پی پی قیادت نے سیاسی انتقام قرار دیا تھا البتہ حکومتی ترجمان نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق سینیٹر نے سرکاری اراضی پر قبضہ کیا ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں