جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شلپا شیٹی کو آرنلڈ شوازنیگر کے گارڈ نے دھکا دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے ہالی وڈ اسٹار آرنلڈ شوازنیگر کے گارڈ کی جانب سے دھکا دیے جانے کا قصہ بیان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی نے حال ہی میں اداکارہ شہناز گِل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ شروع میں، میں سمجھتی تھیں کہ مداحوں کو فنکاروں سے فاصلہ رکھنا چاہیے لیکن میرا یہ نظریہ اُس وقت بدل گیا جب میں نے ہالی وڈ اسٹار آرنلڈ شوازنیگر کو اپنے سامنے دیکھا۔

شلپا شیٹی نے بتایا کہ میں ایک تقریب کیلیے ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھی جہاں ایک دن میری نظر آرنلڈ شوازنیگر پر پڑ گئی، وہ بی کسی تقریب میں شرکت کیلیے وہ ٹھہرے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

’میں نے اپنی ہائی ہیلز اتاریں اور راج کندرا (شوہر) سے فرمائش کی کہ مجھے آرنلڈ شوازنیگر کے ساتھ تصویر بنوانی ہے۔ میں ہالی وڈ اسٹار کی طرف چل پڑی مگر ان کے مسلح گارڈ نے مجھے دھکا دے دیا اور میں پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئی۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ اس پر راج کندرا غصہ ہوگئے کہ گارڈ نے ایک خاتون کو کیسے دھکا مارا۔ راج کندرا نے گارڈ سے پوچھا کہ کیا تم جانتے ہو یہ بھی ایک بالی وڈ اداکارہ ہیں؟ لیکن اس کے باوجود گارڈ نے اداکار سے ملنے نہیں دیا، اس پر میں بہت دل برداشتہ ہوئی تھی۔

انٹرویو میں شلپا شیٹی نے مزید بتایا کہ حیران کُن طور پر جس تقریب میں، میں شریک تھی وہاں آرنلڈ شوازنیگر کو بھی مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، جب انہیں بتایا گیا کہ میں بالی وڈ اسٹار ہوں تو انہوں نے میرے ساتھ تصویر بنوائی، لیکن بحیثیت ایک مداح انہوں نے میرے ساتھ تصویر نہیں بنوائی تھی جس پر مجھے افسوس تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ تب مجھے احساس ہوا کہ جب کوئی فنکار اپنے مداح کو منع کرتا ہے تو اسے کتنا بُرا لگتا ہے۔

شلپا شیٹی کی فلم ’سکھی‘ 22 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی گئی۔ فلم میں انہوں نے ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کیا جو گھریلو ہیں لیکن جب ان کا رابطہ اپنی پرانی اسکول فرینڈز سے ہوتا ہے تو وہ ری یونین کر کے 17 سالہ پرانا ورژن واپس لے کر آتی ہیں۔

’سکھی‘ کی ہدایتکاری کے فرائض سونل جوشی نے انجام دیے جبکہ اس کی کہانی رادھیکا آنند، پلومی دتہ اور روپیندرا اندرجیت نے لکھی ہے۔ کاسٹ میں ان کے علاوہ امیت سادھ، چیتینا چوہدری و دیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں