اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگایا جائے، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد چاہتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ امریکی سازش کے کسی منصوبہ ساز کو ووٹ پر ڈاکے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر، مسٹرایکس اور وائی کو مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ساتھ مل کر دھاندلی کی کوشش ترک کرنے کا کہہ چکے ہیں۔
ہمیں دیوارسےمت لگاؤ۔ہم آزادانہ ومنصفانہ انتخاب چاہتےہیں۔عوام PTIکیساتھ ہیں اور ہم تبدیلئ سرکار کی امریکی سازش کےکسی منصوبہ ساز کو انکےووٹ پر ڈاکہ ڈالنےکی قطعاًاجازت نہیں دینگے۔PTI بارہا چیف الیکشن کمشنر اور مسٹر X و مسٹر Y کو جھوٹی مریم اورحمزہ شریف کیساتھ ملکر اپنی دھاندلی
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) July 14, 2022
شیریں مزاری نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی جانب سے واضح طور پر کہنے کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں یا مداخلت کا کوئی شائبہ بھی ہوا تو پرامن احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی حدود سے تجاوز پر سرکاری افسر کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، معیشت اس ہنگامہ آرائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔