جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

اینکر کے رویے پر شعیب اختر نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے پی ٹی وی اینکر نعمان نیاز کے خراب رویے پر خاموشی توڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اخٹر نے میزبان اینکر کے خراب رویے پر سرکاری ٹی وی شو سے الگ ہونے کا آن ایئر اعلان کردیا۔

شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر شو چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اینکر کا رویہ ناقابل برداشت تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ شعیب اختر نے ٹرانسمیشن کے دوران نیوزی لینڈ کے خلاف مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے حارث رؤف کی تعریف کی تھی جس پر میزبان بھڑک اٹھے اور شعیب کو شو سے جانے کا کہہ دیا۔

مزید پڑھیں: شعیب اختر سے بدسلوکی، انکوائری کمیٹی تشکیل

اینکر نے شاہین آفریدی کا ذکر کیا تو شعیب نے انہیں ٹوکا، میزبان اینکر آن ایئر شعیب کو شو سے جانے کا کہا جس پر شعیب نے سرکاری ٹی وی شو سے علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا۔

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ لیجنڈز کے سامنے شو سے جانے کا کہنا توہین آمیز تھا۔

سوشل میڈیا پر مداح بھی شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آگئے، بولے میزبان کا رویہ درست نہیں تھا وہ معافی مانگیں۔

واضح رہے کہ شعیب اختر اور نعمان نیاز کے درمیان ہونے والی نوک جھونک کا نوٹس سرکاری ٹی وی انتظامیہ نے لے لیا ہے اور انکوائئری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں