اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں: شعیب ملک

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے مستقبل میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ پاکستان کیلئے ساری زندگی کرکٹ کھیلی اور خوب لطف اندوز ہوا، میں موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں۔

شعیب ملک نے کہا کہ اب پاکستان کی طرف سے دوبارہ کھیلنے میں میری کوئی دلچسپی نہیں ہے، میں نے دو فامیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، صرف ٹی20 فارمیٹ میں ایسا ہے جس میں ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تھا کیوں کہ میں اب بھی لیگز کھیلتا ہوں، اب  اگر ریٹائر ہوا تو کوئی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔

- Advertisement -

ایک سوال پر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی دلچسپی نہیں، البتہ بطور مینٹور ڈومیسٹک سطح پر اپنی ضرور خدمات پیش کروں گا۔

شعیب ملک نے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق کہا کہ بابر کو بطور بلے باز اپنی بہترین کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اُتار چڑھاؤ زندگی کا ایک حصہ ہیں، بابر کو مضبوط رہنے کی ضرورت ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اسے کپتانی چھوڑ دینی چاہیے، بابر کو صرف ایک کھلاڑی کے طور پر کھیلنا چاہیے۔ یہ میری رائے ہے۔ اگر وہ بطور کھلاڑی کھیلتا ہے تو وہ ٹیم کے لیے بہت کچھ کر سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں