جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شعیب ملک کی لنکا پریمیئر لیگ میں دھماکے دار انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک نے لنکا پریمیئر لیگ میں دھماکے دار انٹری دی اور دو طرفہ کمال دکھاتے ہوئے خوب داد سمیٹی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سری لنکا میں کھیلی جا رہی لنکا پریمیئر لیگ میں قومی کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ سمیت کئی قومی کرکٹرز اپنے جوہر دکھا رہے ہیں اب اس میں نیا اضافہ شعیب ملک کا ہوا ہے جن کی لیگ میں انٹری ہی دھماکے دار ہوئی ہے۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شعیب ملک جو زندگی کی 41 بہاریں دیکھ چکے ہیں لیکن اس عمر میں بھی وہ بیٹنگ اور بولنگ کے ذریعے کمال دکھا کر حریف ٹیم کا حلیہ بگاڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جیسا کہ گزشتہ روز انہوں نے لنکا پریمیئر لیگ میں کیا۔

- Advertisement -

شعیب ملک ایک دن پہلے ہی سری لنکا پہنچے اور پہنچتے ہی پہلے میچ کی دو طرفہ کمال دکھا کر دھوم مچا دی۔ میدان میں اترتے ہی پہلے بولنگ کرائی تو چار اوورز میں صرف 13 رنز دے کر دو وکٹیں اڑا ڈالیں اور جب بیٹنگ پر آئے تو بولرز کو نشانے پر رکھ لیا۔

سابق قومی کپتان نے بلا تھامتے ہی میدان میں چاروں طرف چوکوں اور چھکوں کی برسات کرکے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو محظوظ کیا۔ انہوں نے 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 74 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیل ڈالی۔

اکتالیس سال میں بھی کرتےہیں کمال، بگاڑ دیتےہیں حریف ٹیم کاحال، مایہ نازقومی آل راؤنڈرشعیب ملک نےلنکا پریمیئرلیگ کےاپنےپہلے ہی میچ میں دھوم مچادی، ایک دن پہلےسری لنکا پہنچے، اگلےہی دن میدان میں اترے، گیند کرائی تو چار اوور میں صرف تیرہ رن دے کر دو وکٹیں اڑادیں، بلا تھاما تو پانچ چوکوں اور چھے چھکوں سےسجی چوہتر رن کی ناقابل شکست اننگز کھیل ڈالی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں