جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

دکاندار نے ہرن کے نام پر شہریوں کو کتے کا گوشت کھلا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاست تلنگنہ کے ضلع نرمل میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں دکاندار نے شہریوں کو کتے کا گوشت فروخت کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک دکاندار نے اپنے ساتھی کے ہمراہ کتا چوری کیا اور پھر اسے مار ڈالا۔ انہوں نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کیے اور گوشت دکان پر گاہکوں کیلیے رکھ دیا۔ ملزمان نے ہرن کا نام لے کر شہریوں کو کتے کا گوشت سستے داموں فروخت کیا۔

جب شہری گھروں میں گوشت پکا کر کھا چکے تو یہ خبر سامنے آئی کہ دو نوجوانوں نے ہرن کے نام پر لوگوں کو کتے کا گوشت فروخت کر دیا۔ یہ سنتے ہی شہریوں میں خوف پھیل گیا۔

- Advertisement -

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو ایک سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ ملزمان نے گلی سے کتا چرایا۔

ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے جب پوچھ گچھ شروع کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ ہاں ہم نے ہرن کے نام پر لوگوں کو کتے کا گوشت فروخت کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں