جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

رمضان المبارک کی آمد پر شوبز ستاروں کی مبارک باد

اشتہار

حیرت انگیز

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کھیلوں اور شوبز کی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور دوستوں کو ماہ صیام کی آمد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت جلد ہی کرونا کی وبا کو ختم کردے۔

معروف شخصیات نے ماہ مقدس کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھی اس ماہ مقدس کو لے کر کئی امیدیں ہیں جن کا اظہار انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے رمضان المبارک کی سب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس مہینے کی برکت سے اُن تمام لوگوں کو نجات عطا فرمائے جو درد کی کیفیت میں ہیں ! آمین۔

- Advertisement -

اداکارہ عروہ  اور ماورا حسین اور حریم فاروق سمیت دیگر معروف شخصیات نے بھی رمضان کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو محفوظ رکھیں۔

عائزہ خان نے رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، ہمارے بڑوں کا سایہ ہم پر ہمیشہ اسی طرح قائم رکھے، ہمیں صحت دے، جو بیمار ہیں اُن کو صحت دے، ہم پر رحم کرے ! آمین، بے شک اللہ تعالیٰ ہم سب کی دعائیں سُن رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

Ramadan Kareem my brothers and sisters. 🌙 Ramzan Mubarak

A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor) on

اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ ’میں سب بابرکت، خوش اور محفوظ رمضان کی آمد مبارک ہو، اللہ ہم سب کو برائی سے محفوظ رکھے اور ہمیں اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے‘۔

شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والے فیروز خان نے بھی رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کرے یہ ماہ ہمارے اور اہل خانہ کے لیے رحمتوں کا مہینہ ثابت ہو‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں