جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سدھو موسے والا کے والدین نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو موسے والا اپنے والدین کی اکلوتے بیٹے تھے تاہم اب ان کی 58 سالہ والدہ اور 60 سالہ والد کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اس بارے میں آنجہانی گلوکار کے والدین کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تاہم ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش عنقریب ہو سکتی ہے۔

- Advertisement -

29 مئی 2022 میں 28 سالہ سدھو موسے والا کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہرکے میں گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔ اسی سال انہوں نے کانگریس کے ٹکٹپر پنجاب اسمبلی کا الیکشن رہا تھا لیکن ناکام رہے تھے۔

سدھو موسے والا نے گلوکاری کے کیریئر میں کافی شہرت حاصل کی تھی، وہ اپنے گانے خود ترتیب دینے اور تیار کرنے کیلیے جانے جاتے تھے۔ گلوکار کی چونکا دینے والی موت کے ان کے کئی گانے ریلیز کیے گئے جنہوں نے لاکھوں ویوز حاصل کیے۔

سال 2017 میں سدھو موسے والا نے اپنے پہلے گانے ’جی ویگن‘ کے ساتھ میوزک انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور کامیاب البمز سیریز کے ساتھ تیزی سے مقبولیت حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں