جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

شاہ رخ‌ خان کے "زیرو” ہونے کے بعد اصل ہیرو سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کنگ خان کے فلم زیرو کی ناکامی کے باوجود بالی وڈ کے لیے سال 2018 کا اختتام مثبت رہا، رنویر سنگھ کی فلم ناقدین سے داد بٹورنے میں‌ کامیاب رہی.

تفصیلات کے مطابق بلاک بسٹر فلموں کے لیے مشہور روہت شیٹھی کی فلم "سمبا” ریلیز ہوگئی ہے، جسے ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے.

معروف فلم ساز کرن جوہر کی پیش کش فلم ’’سمبا‘‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ سائرہ علی خان جلوہ گر ہوئیں. فلم میں‌اجے دیوگن اور اکشے کمار بھی مختصر کرداروں میں نظر آئے.

فلم ایکشن، کامیڈی سے بھرپور ہے. ساتھ ہی اس میں بھارت میں‌ خواتین سے ہونے والے زیادتی کے واقعات کو بھی موضوع بنایا گیا ہے.

توقع کی جارہی ہے کہ فلم چار روز میں سو کروڑ کا بزنس کر جائے گی، چند تجزیہ کاروں نے 200 کروڑ کی امید بھی ظاہر کی ہے.


مزید پڑھیں: سال 2018: خانز ہوئے خاک، بالی وڈ کو نئے بادشاہ مل گئے


یاد رہے کہ روہت شیٹھی انڈسٹری کو گول مال، سنگھم اور چنائے ایکسپریس جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے چکے ہیں.

خیال رہے کہ اس سے قبل 21 دسمبر کو شاہ رخ خان کی میگا بجٹ فلم زیرو ریلیز ہوئی تھی، مگر وہ توقعات کے برعکس ناکام رہی.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں