اشتہار

سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون میں اہم ترمیم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ اسمبلی نے بلدیاتی قانون میں اہم ترمیم کر دی ہے اس ترمیم بل کی ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے بھی حمایت کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ اسمبلی میں آج بلدیاتی قانون میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا تھا جو منظور کرلیا گیا ہے۔ اس ترمیمی بل کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور جی ڈی اے نے بھی حمایت کی ہے جب کہ ایوان میں بل پیش کیے جانے کے وقت پی ٹی آئی کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔

بلدیاتی ترمیم کا بل پیپلز پارٹی کی مشاورت کے بعد لایا گیا تھا اور اسے سندھ اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل سندھ کابینہ نے اس بل کے مسودے کی منظوری دی تھی۔

- Advertisement -

اس ترمیمی مسودے کے مطابق 2001 کے بلدیاتی قانون کی طرز پر کونسل رکن ہوئے بغیر کوئی بھی شخص میئر اور ڈپٹی میئر بن سکتا ہے تاہم میئر بننے کے بعد 6 ماہ کے اندر اس کو الیکشن لڑنا ہوگا۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں وفاقی طرز پر 6 ماہ میں رکن منتخب ہونے کے حوالے سے ترمیم کی گئی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم مرتضیٰ وہاب کو میئر کراچی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں