منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

سندھ۔ بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کا بجلی بلوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ: سندھ۔ بلوچستان رائس ملزایسوسی ایشن نے احتجاجاً بجلی کے بلوں کی ادائیگی روکنے کا فیصلہ کرلیا، 4500 سے زائد بیوپاری بل ادا نہیں کرینگے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے رائس ملز کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافے کے معاملہ پر سندھ۔ بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن نے یہ فیصلہ کیا ہے، ایسوسی ایشن کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ رائس مل کا کوئی بھی بیوپاری بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا۔

رائس ملزایسوسی ایشن نے کہا کہ فیصلے سے سندھ اور بلوچستان کی 4500 سے زائد رائس ملز کے بیوپاری بل ادا نہیں کرینگے، خلاف ورزی کرنے والے بیوپاری پر2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

- Advertisement -

بل ادانہ کرنے کے فیصلے سے واپڈا کی تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے نقصان کا اندیشہ ہے، رہنما رائس ملز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ وفاق نے بند پڑی ملز کو بھی بل ادائیگی کا حکم نامہ جاری کیا۔

صدرسندھ بلوچستان رائس ملز نے کہا کہ بند پڑی رائس مل پر بجلی کا فی کلو واٹ 500 سے بڑھا کر 1250 روپے کیا گیا ہے، ٹیکسز میں اضافہ واپس لیے جانے تک بل ادا نہیں کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں