ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ سندھ نے یورپی یونین سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گھروں کو سولرائزیشن کرنے کے لیے یورپی یونین سے مدد مانگ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی جس میں یورپی یونین کے اشتراک سے سندھ میں جاری پروجیکٹس پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے انتخابات میں غریبوں کو سولر انرجی دینے کا وعدہ کیا تھا اور وہ چاہتے ہیں کہ دیہی علاقوں میں سولر انرجی سے گھروں کو روشن کیا جائے۔ یورپی یونین گھروں کی سولرائزیشن کے لیے سندھ حکومت کی مدد کرے۔

- Advertisement -

مراد علی شاہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور سفیر کو بتایا کہ سیلاب سے صوببے میں 20 ہزار اسکول بری طرح متاثر ہوئے جن کی عمارتوں کی بحالی سندھ حکومت کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یورپی یونین سندھ میں اسکولوں کی عمارات کی تعمیر نو میں حکومت کی مدد کرے۔

سفیر یورپی یونین ڈاکٹر رینا نے وزیراعلیٰ سندھ کو کہا کہ آپ اسکولوں کی تعمیر اور سولر پروجیکٹس بھیجیں۔ کوشش کریں گے کہ سیلاب متاثرین کی تعلیم اور شمسی توانائی میں آپ کی مدد کریں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین کے سندھ میں 170.85 ملین یورو کے منصوبے جاری ہیں اور 50 ملین یورو کے غربت خاتمے پروگرام پر کام ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں