اشتہار

گورنر سندھ کا کراچی کے شہریوں کو 2 روپے کی روٹی فراہم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی کے شہریوں کو 2روپے کی روٹی فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلاشنکوف نہیں بلکہ قلم کی طاقت سے بڑی کوئی طاقت نہیں،گورنریہاں کوئی تفریق نہیں، ایک ہی صف میں ہیں محمودوایاز،کوئی ایساشخص نہیں جس کی سفارش کی گئی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنرہاؤس کویونیورسٹی بنانے کا وعدہ کسی اور کا تھا یہ کام میں نے کیا، رات 12 سے صبح 8 بجے تک بھی گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، لوگوں کو کسی نے سمت اور راستہ نہیں بتایا اور ہمار ا مقصد شعور پیدا کرنا ہے۔

- Advertisement -

گورنر سندھ نے کہا کہ اب لوگوں کوگ ورنر ہاؤس سے راستےبتائے جائیں گے، کراچی کے ایک لاکھ گھرانوں میں راشن تقسیم کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں تندور پر 25 روپے کی روٹی ملتی ہے، اعلان کرتا ہوں شہر میں تندور بنائیں گے، جہاں روٹی 2 روپے کی ملے گی۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ حکومت کا ایک پیسہ لگائے بغیر افطار، راشن اور آئی ٹی کورس ہورہےہیں، آئی ٹی کورس 3 ہزار ڈالر کا ہے، دبئی کے قونصل جنرل نے کہا کہ کورس پاس کرنے والوں کو نوکریاں دیں گے، جو شخص کورس مکمل کرلے گا، وہ 15 سے 20 لاکھ روپے کمائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سافٹ وئیر فروخت کرنے والی کمپنی بھی 5لاکھ دینے کیلئے راضی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں