اشتہار

سندھ حکومت نے وفاقی وزیرعلی زیدی کی آمد سے قبل لاڑکانہ میں راستے بند کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیرعلی زیدی نے لاڑکانہ میں راستے بند کرنے پر سندھ حکومت کو خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، ہمارے کسی کارکن کوخراش بھی آئی تومراد علی شاہ ذمہ دار ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نےوفاقی وزیرعلی زیدی کی آمد سے قبل لاڑکانہ میں راستے بند کردیے، علی زیدی نے سندھ حکومت کے رویے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا وزیراعلیٰ سندھ بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں، لاڑکانہ کے روڈ بلاک کردیے ہیں تاکہ کارکنان کنونشن میں نہ پہنچ سکیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہسندھ پولیس پی پی کی خدمت میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان ان کے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، کارکنان ہر رکاوٹ کو عبور کر کے کنونشن میں پہنچیں گے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے سندھ حکومت کو خبردار کیا کہ ہمارے کسی کارکن کوخراش بھی آئی تومراد علی شاہ ذمہ دار ہوں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ نے علی زیدی کی لاڑکانہ آمدپرراستےبندکرنےکی مذمت کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت خوف میں مبتلاہوچکی ہے، پولیس کےذریعےراستے بند کرانے کی کوشش کی جارہی ہیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سندھ کےصدرکےدورےسے پیپلزپارٹی پرخوف طاری ہے، پیپلزپارٹی کوسندھ میں بھی اپنی شکست ابھی سےنظرآنےلگی ہے، سندھ کےعوام پیپلزپارٹی سےبیزارہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں