بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

پولیو ورکرز سے بدتمیزی کرنے والے ملزم نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں دو روز قبل پولیو ورکرز سے بدتمیزی کرنے والے ملزم رحمت اللہ نے معافی مانگ لی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم رحمت اللہ نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ناساز تھی گھر میں دو دن قبل میت ہوگئی تھی، پریشانی اور جذبات میں آکر غلیظ الفاظ استعمال کیے جو نہیں کرنا چاہیے تھے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دو روز قبل پیش آئے واقعے کا نوٹس لیا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

- Advertisement -

آج ملزم نے ڈی ایچ او ٹھٹھہ اور معززین کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرکے معافی مانگ لی جس کے بعد پولیو ورکرز نے ملزم کو غیر مشروط طور پر معاف کردیا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل ٹھٹھہ کے قریب ترکی کالونی میں شہری کی لیڈیز پولیو ورکرز سے بدتمیزی کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیا تھا جس کے بعد  ٹھٹھہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں