ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی سمیت اندرون سندھ میں سکیورٹی انتظامات مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی سمیت اندرون سندھ میں رینجرز، پاک فوج اور سندھ پولیس کے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

نوٹ: الیکشن کی تمام رپورٹس، خبروں اور تجزیوں کیلیے لنک پر کلک کریں

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز کی جانب سے تمام اہم مقامات پر نفری کو تعینات کر دیا گیا، کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کے 10 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

رینجرز کے 6 ہزار اہلکار کراچی جبکہ 4 ہزار اندرون سندھ میں فرائض انجام دیں گے، کراچی میں کوئیک رسپانس فورس کے 440 دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اندرون سندھ میں 392 دستے تعینات ہوں گے، کوئک رسپانس فورس 2 رینجرز موبائل، 2 موٹر سائیکل اسکواڈ پر مشتمل ہوگی، رینجرز اور پاک فوج کے جوان مختلف مقامات پر گشت بھی کریں گے۔

سندھ رینجرز کے مطابق انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعیناتی بھی کی جا رہی ہے، رینجرز کے دستے ڈی آر او آفس پر بھی تعینات ہوں گے، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک سکیورٹی اقدامات سخت رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں