کراچی : سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کے لیے محکمہ خزانہ سے تقریباََ 2 ارب روپے کی رقم مانگ لی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے بھرمیں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو ارب روپے جاری کرنے کےلیے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت 138 ۔ فوربائی فور ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے۔ جو سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔
- Advertisement -
سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں مالی سال کےبجٹ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے رقم مختص کی گئی تھی۔