ریاض: کوک اسٹوڈیو سیزن 9 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی والدہ کے ساتھ فریضہ مقدسہ پہنچے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر دو روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچنے اور انہوں نے عمرہ ادا کیا، پاکستانی گلوکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حرم کے سامنے بنائی جانے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے لکھا کہ ’الحمد اللہ، آج میں نے اپنی امی کو عمرہ کروانے کا دیرینہ خواب پورا کرلیا‘۔
ALHAMDULILLAH. 🙏🏽 My dream was to take my Ami for Umrah, and today it was fulfilled. pic.twitter.com/CicUl1PGtw
— Asim Azhar (@AsimAzharr) May 6, 2018
خیال رہے کہ سینما گھروں کی واپسی کے ساتھ ہی سعودی عرب کی فضاؤں میں دو روز قبل موسیقی کے رنگ بکھرے، ریاض میں پہلے پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد عمل میں آیا جس میں عاصم اظہر نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب: پاکستانی انٹرنیشنل میوزک کنسرٹ کا شان دار انعقاد
واضح رہے کہ عاصم اظہر خود میوزک کمپوزر ہیں اور اُن کے اب تک متعدد گانے ریلیز ہوچکے ہیں تاہم انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو اُس وقت چھوا جب کوک اسٹوڈیو کے گزشتہ سیزن میں اُن کا مومنہ مستحسن کے ساتھ گانا نشر ہوا۔
کوک اسٹوڈیو میں عاصم اظہر نے اپنے ہی گائے ہوئے گانے ’تیرا وہ پیار‘ کی دھن کو ایک بار پھر ترتیب دے کر بالکل منفرد انداز سے گایا جسے لوگوں نے بہت پسند کیا تھا اور عاصم اظہر کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا تھا۔
دیکھیں: نومسلم کھلاڑی عمرہ ادا کرنے پہنچ گئے، تصاویر وائرل
عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر والدہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے بعد کی تصویر شیئر کی تو انہیں مداحوں نے فریضہ مقدسہ ادا کرنے اور دیرینہ خواب پورا ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی جبکہ کچھ صارفین نے پاکستانی گلوکار سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں بھی ضرور یاد رکھیں۔