جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

گلوکارہ حمیرا ارشد پر حملہ ، شوہر احمد بٹ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : گلوکارہ حمیرا رشد اور انکے سابق شوہر کے درمیان نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، گلو کارہ حمیرا رشد نے اپنے سابق شوہر پر حملے کے الزام لگا دیا، جس کے بعد پولیس نے احمد بٹ اور اسکے بھائی  کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد اور شوہر احمد بٹ میں پھر جھگڑا ہوگیا ، حمیرا ارشد نے شوہر پر مسلح افراد کے ہمراہ گھر پر حملہ کرنے اور اہل خانہ پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

حمیراارشد کا کہنا تھا کہ احمدبٹ نے مسلح افراد کے ساتھ گھردھاوابول دیا اور میرےبھائی اور اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا، خود کو اہلخانہ کے ساتھ گھر میں بند کر رکھا ہے۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں حمیر ارشد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کے بدلے احمد بٹ کو اپنا مکان دینے کو تیار تھیں لیکن احمد بٹ نے کاغذ لکھوانے کے بعد بچہ دینے سے انکار کردیا۔

حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ وہ احمد بٹ کوبچہ دیں گی اور نہ ہی گھر، وہ عدالت سےکیس میں جیت چکی ہیں۔


مزید پڑھیں : بچے کی حوالگی،حمیرا ارشد نےسابق شوہرسے صلح نامہ طے کرلیا


حمیرا ارشد کی جانب سے شکایے درج کرانے کے بعد پولیس نے احمد بٹ، اس کے بھائی اور حمیر ا ارشد کے تین بھائیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دو مرتبہ راضی نامہ کرنے کے باوجود دو سال سے جاری رنجشیں اور چپقلش کا خاتمہ طلاق پر ہوا تھا۔

جس کے بعد دونوں کی جانب سے بچے کی حوالگی کے لیے عدالت میں رسہ کشی کا آغاز ہوگیا تھا جو باہمی رضامندی کے بعد صلح نامے جمع کرانے کے بعد یہ کیس ختم کردیا گیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں