اشتہار

کراچی، ایس آئی یوٹی میں کرونا ٹیسٹ کی مفت سہولت کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں واقع سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) اسپتال نے کرونا وائرس کی تشخیص کے مفت ٹیسٹ کا آغاز کردیا۔

کرونا وائرس سے بچاو اور اسکی بروقت تشخیص کے لئے کراچی کے ایس آئی یو ٹی میں بھی مفت اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔ ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی نے طبی ماہرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ان مریضوں پر تیزی سے اثر انداز ہوتا ہے جن کا مدافعتی نظام کمزور ہے۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس: پاکستان کے کن اسپتالوں میں ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے؟

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو ٹی میں چیسٹ انفیکشن ، نمونیا ، نزلہ، زکام ، اور کھانسی کے مرض میں مبتلا افراد کے ٹیسٹ کرنے کی مفت سہولت موجود ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کرونا کے سبب صورتحال بے حد خراب ہے ، شہری صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ وائرس کی روک تھام کے لئے متعلقہ محکمے اپنے کام انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کرونا ٹیسٹ کی مفت سہولت

ڈاکٹر ادیب رضوی نے مزید کہا کہ تمام ٹیسٹنگ فیسیلٹیز ڈبلیو ایچ او کی گائیڈلائن کے مطابق فراہم کی جا رہی ہیں، ابھی تک کوئی بھی وبا کے خاتمے کے نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، ایس آئی یو ٹی میں پہلے سے زیر علاج مریض دیگر بیماریوں کے باعث زیادہ خطرے میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں