تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

کرونا کیسز میں‌اضافہ، کراچی کے مختلف علاقوں میں آج رات سے‌ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان

کراچی: شہر قائد کی مقامی انتظامیہ نے ضلع وسطی میں کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر  ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر نے مختلف یونین کونسلوں اور سب ڈویژن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کے علاقوں میں 17 مارچ کی رات 12 بجے سے 31 مارچ تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نارتھ کراچی کےسیکٹرایف فائیو کی یوسی 8، سیکٹر فائیو ایل کی یوسی9، نارتھ ناظم آباد بلاک سی، ڈی اور کےکی یوسیز 3،6،اور6  اور گلبرگ کے سب ڈویژن کے بلاک 12، 14،15 کی یوسیز 4،5،6 میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ:‌ کرونا وائرس سے اموات میں‌ نمایاں‌ کمی

یہ بھی پڑھیں: عمر بڑھا کر ویکسین لگوانے کی کوشش کرنے والا پکڑا گیا

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کافیصلہ ضلعی ہیلتھ افسر کی ہاٹ اسپاٹ نشاندہی پر کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، مجبوری میں نکلنے والے شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا، مذکورہ علاقوں میں تمام کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کرونا مثبت آنے والے افراد کو گھروں میں ہی قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ضلع وسطی کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت متاثرہ علاقوں میں مستحق افراد کو راشن تقسیم کرنےکے اقدامات کرے گی۔

Comments

- Advertisement -