ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے آئی فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کے عملے سے ایک کروڑ روپے مالیت کے 30 آئی فون برآمد کیے گئے ہیں، پی آئی اے ملازم عدیل پی کے 210 شارجہ سے سیالکوٹ آیا تھا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ فلائٹ اسٹیورڈ ملزم عدیل اسمگل شدہ موبائل کراچی اور لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔

- Advertisement -

اے سی حسیب باجوہ کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پتا چلا کہ اسمگلنگ میں ملزم کا ساتھی علی احمد بھی ملوث ہے، دونوں ملزمان پی آئی اے کے ملازم ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے اسمگل کی گئی آئی فونز کی بڑی کھیپ برآمد کی تھی۔

کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والی پرواز 182 سے 2 مسافروں سے 199 موبائل فونز برآمد کیے تھے۔

کسٹمز حکام نے مسافروں کو حراست میں لے کر فون ضبط کرلئے تھے، قیمتی اسمارٹ فون کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں