12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

برفباری اور بارشیں، سیاح پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارشوں کے سبب معمولات زندگی بریُ طرح متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گلیات میں برفباری سے متعدد سیاح پھنس گئے ہیں۔ مری روڈ پر کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود برف نہ ہٹائی جا سکی۔

گلیات جانے والی مرکزی شاہراہ پر گاڑیاں پھنس گئیں۔ مرکزی شاہراہ کے ساتھ درجنوں دیہاتوں کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں۔ ریسکیو 1122 کے اہلکار سیاحوں کو نکالنےکیلئے پہنچ گئے ہیں۔

- Advertisement -

لوئرچترال میں برفباری سے چترال دیر روڈ بند ہونے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کے لیے پولیس اہلکار اور دیگر ادارے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

باغ آزادکشمیر اور گردونواح میں بارش اور برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ منہاسہ میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث باغ مظفرآباد راولپنڈی روڈ بند ہو گئی ہے۔

باغ آزاد کشمیر میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی ہے اور صورتحال کے پیش نظر ایلیمنٹری بورڈ کے 20 اور 21 فروری کو ہونے والے پرچے منسوخ کر دیےگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں