برلن: پاکستانی ماڈل اور اداکارہ صوفیا خان نے ترکش نژاد جرمن شہری سے شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صوفیا انڈسٹری میں فیا کے نام سے مشہور ہیں، وہ گزشتہ روز جرمنی کے شہر برلن میں اپنے منگیتر ’تولگا ریکن‘ کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔
شادی کی تقریب برلن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں دونوں کے اہل خانہ نے شرکت کی جبکہ فیا نے اپنے انسٹاگرام پرتقریب کی ویڈیوز بھی شیئر کیں اور شادی کا اعلان بھی کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستانی گلوکارہ زوئی ویکاجی ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں
صوفیا نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’تولگاریکن اب میں تمھاری ہوں‘۔
شادی کے موقع پر فیا نے سنہرے رنگ کا عروسی جوڑا جبکہ تولگا نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی تھی، اداکارہ نے منگنی اگست 2017 میں کی تھی۔
گزشتہ برس صوفیا نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری بار کسی کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف بھی کیا تھا۔
ماڈل نے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں جب تولگا ریکن کے ساتھ ہوتی ہوں تو بہت محفوظ محسوس ہوتا ہے، یہ میرے ساتھ بچوں کی طرح ہنستا ہے، مجھے سمجھتا ہے، ان ساری باتوں اور ماضی کو بھلا کر نیا روشن مستقبل دینے والے تولگا کا شکریہ‘۔