بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

سونالی باندرے اور پریانکا کی رشی کپور سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: کینسر سے نبرآزما بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے اور پریانکا چوپڑا نے امریکا میں زیر علاج نامور اداکار رشی کپور سے ملاقات کی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار رشی کپورکچھ روز قبل علاج کی غرض سے امریکا روانہ ہوئے جس کے باعث وہ اپنی والدہ کی آخری رسومات میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔

بھارتی میڈیا میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور اُن کی بیماری اب آخری اسٹیج تک پہنچ گئی، قیاس آرائیوں کی ایک اہم وجہ یہ بھی تھی کہ اداکار نے اپنی بیماری سے متعلق مکمل طور پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اہل خانہ کو بھی اس حوالے سے میڈیا کو کچھ بھی مطلع نہ کرنے کی تاکید کی تھی۔

- Advertisement -

دو روز قبل رشی کپور نے افواہوں کی تردید کرنے کے لیے اپنے ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’میں اس وقت نیویارک کے علاقے مینہٹھن میں اپنے پرانے دوست انوپم کھیر کے ساتھ سیر و تفریح کررہا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: والدہ کی آخری رسومات میں رشی کپور کی عدم شرکت

ایک روز قبل کینسر کے موذی مرض سے لڑنے والی بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے جو امریکا میں زیر علاج ہیں وہ اپنے خاوند گولڈی بیہل کے ہمراہ رشی کپور کے گھر گئیں جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔

سونالی کے ساتھ نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی موجود تھیں، دونوں اداکاروں نے رشی کپور اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور خیریت بھی دریافت کی۔

ایک روز قبل کینسر سے نبردآزما بالی ووڈ اداکارہ نے امریکا میں موجود انوپم کھیر کے ساتھ رات کا کھانا کھایا جس کی تصاویر بھی انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تاکہ لوگوں کو زندہ دلی کا ثبوت دے سکیں۔

واضح رہے کہ راج کپور کی اہلیہ کرشنا راج کپور اداکار کی والدہ تھیں جن کی آخری رسومات میں رشی کپور اور اہل خانہ شرکت نہیں کرسکے کیونکہ وہ امریکا میں موجود تھے۔

رشی کپور نے 29 ستمبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا تھا کہ وہ علاج کی غرض سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکا جارہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں