جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

صارفین کی تنقید، سونم نے ٹویٹرکو خیرباد کہہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث کچھ وقت کے لیے ٹویٹر کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ کے اس اعلان کے بعد صارفین نے ایک نیا سوال کھڑا کردیا اور وہ یہ ہے کہ کیا سونم کپور میں برداشت کا مادہ کم ہوگیا؟۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سونم نے اعلان کیا کہ وہ کچھ عرصے کے لیے ٹویٹر کی دنیا کو خیرباد کہہ رہی ہیں کیونکہ انہیں صارفین کی جانب سے بہت زیادہ منفی تنقید کا سامنا ہے۔

- Advertisement -

اداکارہ نے ٹویٹر پلیٹ‌ فارم کو منفی کہا تو صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا جب کہ کچھ مداح اُن کے اس اعلان پر بہت زیادہ حیران بھی ہوئے اور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ کپور خاندان کی دختر رواں سال 8مئی کو معروف کاروباری شخصیت آنند آہوجا کے ساتھ رشتہ ازدواج منسلک ہوئی تھیں جس کے بعد انہوں نے کچھ روز کے لیے شوبز انڈسٹری سے دوری بھی اختیار کی۔

رواں سال جولائی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صارفین کے ساتھ ایک سیشن کے دوران پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا، اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ میں مسلمانوں سمیت تمام عقائد و مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے محبت کرتی ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں