جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

خیبرپختونخوا کی ایک اور بیٹی نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : خیبرپختونخوا کی خاتون پولیس افسر سونیا شمروز کو خواتین پر تشدد کے حوالے سے سخت قانونی کارروائیاں کرنے پر انٹرنیشنل پولیسنگ آفیسرآف دی ائیر کے ایوارڈ کیلیے نامزد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین آج کل ہر فیلڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون پولیس آفیسر ایس ایس پی سونیا شمروز ڈی پی او بٹگرام فرائض انجام دے رہی ہیں۔

سونیا شمروز کو بہترین پولیسنگ اور خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے خدمات پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ویمن پولیس نے ایوارڈ کیلئے نامزد کردیا گیا۔

- Advertisement -

ڈی پی او شمروز خان کو ایوارڈ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں دیا جائے گا، 65 سالہ تاریخ میں سونیا شمروز خان ایوارڈ جیتنے والی پہلی ایشیائی اور دوسری مسلمان خاتون ہیں ، جن کو خواتین پر تشدد کے حوالے سے اقدامات اٹھانے پر انٹرنیشنل ایوارڈ دیا جائے گا۔

انہوں نے ڈی پی او چترال کی حیثیت سے جبری شادیوں کو روکنے کیلئے شکایتی سیل قائم کیے تھے اور خودکشی کے بڑھتے رجحان کی روک تھام کیلئے مختلف اداروں سے مل کر کام کیا تھا۔

سونیہ شمروز خان بحیثیت ڈی پی او چترال سونیہ شمروز خان کی کاوشوں سے چترال میں خواتین کے بڑھتے ہوئے خودکشیوں کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ، آئی جی خیبرپختوانخوا نے بھی سونیا شمروز کی خدمات کو سراہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں