19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سری دیوی اور پرینکا چوپڑا سے موازنہ کیے جانے پر سونیا حسین بول پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکاراؤں سری دیوی اور پرینگا چوپڑا سے موازنہ کیے جانے پر بول پڑیں۔

اے آر وائی زندگی کے شو ’دی نائٹ شو‘ میں میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کو اکثر لوگوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ آپ عالمی شہرت یافتہ اداکاراؤں جیسی نظر آتی ہیں؟

اس پر سونیا حسین نے بتایا کہ ’جی ہاں!‘ میزبان نے پوچھا کہ کس کس اداکارہ سے آپ کا موازنہ کیا جاتا ہے؟ جس ہر اداکارہ نے بتایا کہ میں جیسا گیٹ اپ کرتی ہوں لوگ اس اداکارہ سے ملا دیتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ آج کل لوگ کہتے ہیں کہ تم سری دیوی جیسی لگتی ہو، میں یہ سن کر چونک جاتی ہوں کیونکہ وہ بہت خوبصورت تھیں۔

سونیا حسین نے بتایا کہ مجھے پرینکا چوپڑا جیسی بھی کہا جاتا ہے، وہ بھی خوبصورت ہیں، پرینکا چوپڑا کو اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ کامیاب خاتون ہیں، لیکن سری دیوی واقعی میں بہت خوبصورت تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میں واقعی سری دیوی جیسی نظر آتی ہوں تو یہ میرے لیے قابلِ تعریف بات ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں