ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جنوبی افریقہ بنگلہ دیش کیخلاف حالیہ بدترین ریکارڈ سے جان چھڑا لے گا، مارکرم

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے خلاف آخری چار میں سے تین میچز میں جنوبی افریقہ کو شکست کا سامانا رہا ہے اور یہ ہی بات پروٹیز کے لیے آئندہ ورلڈکپ کے میچ میں حوصلہ افزائی کا باعث ہوگی۔

جنوبی افریقی بیٹر ایڈن مارکرم کا کہنا ہے کہ ہم نے ماضی میں بنگلہ دیش کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور یہی بات ہماری حوصلہ افزائی کرے گی کہ ہم ان کے خلاف بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔

ممبئی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ان کے خلاف اسی کارکردگی کو دہرایا جائے جو انگلینڈ کے خلاف پیش کیا تھی۔

- Advertisement -

ہماری توجہ معیار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مرکوز ہوگی اور ہم منصوبہ بندی کے مطابق کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو اس دن یہ ہمارے لیے کافی ہوگ۔

ایڈن مارکرم نے بنگلہ دیش کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین ٹیم ہے اور آپ نے بنگلہ دیش جیسی ٹیم کے خلاف اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ نہیں کیا تو پھر آپ کافی دباؤ میں آجائیں گے۔

ہینرک کلاسین جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف 69 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گرم موسم میں کلاسن نے کافی اچھی بیٹنگ کی، انھوں نے کافی محنت کی اس اننگز کے لیے اور اپنا بہترین کھیل پیش کیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم نے 2019 کے ورلڈکپ مقابلے میں بھی جنوبی افریقہ کو 38 رنز کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں