10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

فلسطین پر مظالم، ایک اور ملک نے اسرائیل سے سفارتکار واپس بلالیے

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین پر مظالم ڈھانے پر جنوبی افریقہ نے اسرائیل سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نلیدی پینڈور کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے قتل عام پر تشویش ہے، اسرائیل کے ردعمل کی نوعیت اجتماعی سزا بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اسرائیل سے اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ترکیہ، اردن، بولیویا، ہنڈراس، کولمبیا، چلی، بحرین، اردن بھی اسرائیل سے اپنے سفیر واپس بلا چکے ہیں۔

علاوہ ازیں غزہ میں 31 روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 252 فلسطینی شہید ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار 22 ہوگئی ہے۔

بیان میں مزید بتایا گیا کہ شہید افراد میں 4104 بچے اور 2641 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس عرصے میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 25 ہزار 408 فلسطینی زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ 31 روز سے جاری اس جنگ کے باعث غزہ کے 15 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہوچکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں